مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش میں ٹریفک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئےہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ ملک کے شمالی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ہندو یاتری گنگا کا مقدس پانی لینے ٹرک میں جا رہے تھے ۔اس درا ن موڑ کاٹتے ہوئے ٹر ک الٹ گیا ۔ حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو ئے۔ ڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئےاسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ